بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستانی امن دستے کانگو میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے پیش پیش

کانگو میں اقوام متحدہ کے استحکام مشن میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی امن دستے ملک کے علاقے کالھی  میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو امداد فراہم کر رہے ہیں۔نیویارک میں موصول ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، خطے میں طوفانی سیلاب کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر انسانی جانی نقصان اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا ہے، جس سے لوگوں کے لیے ایک سنگین صورتحال پیدا ہوئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے جنوبی امن دستے کے پاکستانی دستے متاثرہ علاقوں میں حکام کو جان بچانے والی ادویات اور دیگر امدادی سامان فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں۔

Back to top button