بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج

پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہری کی شہادت پر بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرلیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور سے  ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے شہری کی شہادت پر شدید احتجاج کیا۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ اس طرح کے اقدامات 2003 کی سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی ہیں، اس سیز فائر معاہدے کا اعادہ فروری 2021 میں بھی کیا گیا تھا، بھارتی فوج کو غیرمعمولی احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ نے قرار دیاکہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی تعظیم ، حقوق اور قوانین کے خلاف ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کرے اور ایل او سی کا احترام کرے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 60 سالہ شخص غیاث شہید ہوگیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے کھیتوں میں گھاس کاٹنے والی تین خواتین بھی زخمی ہوئیں۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم کل کراچی گرین لائن کا افتتاح کرینگے
Back to top button