بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چیئرلفٹ میں پھنسے 8 افراد میں سے 2 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

چیئرلفٹ میں پھنسے 8 افراد میں سے 2 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جب کہ باقی افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے پاک فوج کا  آپریشن جاری ہے، ریسکیو آپریشن میں اس وقت پاکستان آرمی کے 4 ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بچے کو ریسکیو کرنےکی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ آرمی کا ہیلی کاپٹر  چیئر لفٹ میں پھنسے ایک بچے کو ریسکیو کرکے لے جارہا ہے، ایس ایس جی کمانڈو نے ایک بچے کو تھام رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بچے صبح 7 بجے کے وقت چیئرلفٹ کے ذریعے اپنے اسکول جارہے تھے کہ لفٹ کی تین میں سے دو رسیاں ٹوٹنے سے چیئرلفٹ تقریباً 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئی۔

مزید پڑھیے  کارکن ہر شہر ہر گاؤں میں جشن منائیں،آصف زرداری
Back to top button