بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

نواک جوکووچ نے سنسناٹی اوپن کا ٹائٹل جیت لی

سربیا کے نواک جوکووچ نے اسپین کے نوجوان ٹینس پلیئر کارلوس الکاریز سے ومبلڈن کا بدلہ لیتے ہوئے سنسناٹی اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔سنسناٹی اوپن کے فائنل میں سربیا کے نواک جوکووچ نے اسپین کے کارلوس الکاریز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، الکاریز نے ومبلڈن 2023 کے فائنل میں جوکووچ کو ہرایا تھا۔

سنسناٹی اوپن کے فائنل میں سربیا کے نواک جوکووچ اور ورلڈ نمبر ون کارلوس الکاریز کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔پہلا سیٹ الکاریز نے سات، پانچ سے جیتا جس کے بعد جوکووچ نےاپنی کلاس دکھائی اور بقیہ دو سیٹ سات چھ اور سات چھ سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

جوکووچ اور الکاریز کے درمیان میچ 3 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔دوسری جانب ویمنز فائنل میں امریکا کی کوکو گف نے چیک ری پبلک کی کیرولینا میکووا کواسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکرفائنل جیت لیا۔

کوکو گف کی جیت کااسکورچھ تین اور چھ چار رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ  اسپین کے نوجوان ٹینس اسٹار کارلوس الکاریز نے ومبلڈن ٹینس کے فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ کو شکست دیکر اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

پہلا سیٹ ہارنے کے بعد کارلوس الکاریز نے کھیل میں بہترین واپسی کی اور 5 سیٹس پر مشتمل فائنل میں تین سیٹ جیت کر ٹینس اسٹار جوکووچ کو شکست سے دوچار کیا۔

الکاریز کا کہنا تھا جوکووچ نے مجھے بہت متاثر کیا ہے یہ بہت ہی شاندار کھلاڑی ہیں، میں نے جوکووچ کو ٹینس کھیلتے دیکھ کر ہی ٹینس کھیلنا شروع کی اور آج ان کے خلاف میچ جیت کر بہت ہی اچھا محسوس ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیے  امریکی بلے باز کے ایک اوور میں چھ چھکے
Back to top button