بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

شمالی کوریا نے کروز میزائل کا ایک اور تجربہ کر لیا

شمالی کوریا نے کروز میزائل کا ایک اور تجربہ کر لیا۔شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسٹریٹیجک کروز میزائل کا تجربہ مشرقی ساحل کے قریب بحری جہاز سے کیا گیا۔شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان بھی میزائل تجربے کے وقت موجود تھے۔

 

 

خبررساں ایجنسی کی جانب سے میزائل کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔تاہم شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان نے بیان میں کہا کہ خطے میں امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں کا مؤثر جواب دیا جائے گا اور شمالی کوریا کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔دوسری جانب امریکا اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے علاقائی امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیے  شمالی کوریا کی جانب سے دو مزید بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
Back to top button