بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شہباز شریف کی نواز شریف سے طویل ملاقات،وطن واپسی پر تبادلہ خیال

لندن میں سابق وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف سے ملاقات  کی ہے۔ذرائع کے مطابق لندن میں واقع ایون فیلڈ میں نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور عام انتخابات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ملاقات میں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں سلمان شہباز اور حسن نواز بھی موجود تھے۔اس سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسابق  وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان نے جو بیان دیا ہے اس کی انکوائری ہونی چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ شفاف انکوائری کے ذریعے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے، صدر جس بل کو چیک کرتے ہیں اس پر دستخط بھی کرتے ہیں، صدر والے معاملے میں زبانی کلامی والی کوئی بات نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیے  آپ نے آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی، شہباز شریف کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط
Back to top button