بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں یو اے ای کو شکست دیدی

دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے متحدہ عرب امارات کو 19 رنز سے ہرادیا۔نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 155رنز بنائے، ٹم سیفرٹ 55 اور کول میکونچی 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم سائوتھی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا

متحدہ عرب امارات آخری اوور میں 136رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اریانش شرما نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔دوسری جانب  نیوزی لینڈ ٹیم کے جے ٹم ساؤتھی نے 25 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ سینٹنر اورجمی نیشم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔تین میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

Back to top button