بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایس آئی ایف سی ملکی معیشت کی بہتری میں کلیدی کردارادا کرے گی،وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملکی معیشت کی بہتری میں کلیدی کردارادا کرے گی۔انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں ملک میںSIFC کے حوالے سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ایک بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

 

 

وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے بھرپور مواق موجود ہیں اور ایس آئی ایف سی کے زیرانتظام ان شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ زراعت ، کان کنی، معدنیات ، آئی ٹی اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

 

 

انہوں نے کونسل کو پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے امید کی کرن قرار دیتے ہوئے نگران حکومت کی طرف سے اس فورم کے زیادہ سے زیادہ استعمال کویقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیراعظم کو غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے اور سرمایہ کاری کونسل کے تحت سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کر نے کے لئے حکومت کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔SIFCسرمایہ کاروں کو ان کے منصوبوں کے لئے ون ونڈو کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

مزید پڑھیے  پی ڈی ایم دھرنا، قیادت اور کارکنان سپریم کورٹ کے سامنے پہنچ گئے
Back to top button