بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) یوم آزادی کے مو قع پر مریضوں کو آ زادی کی خوشی میں شریک کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب بھی تھے۔

 

ایم ایس ڈاکٹر غلام حسن قا سمی،ڈی ایچ او ڈاکٹر گلزار یوسف،ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر ملک امتیاز احمد مانگٹ اور میڈ یکل سوشل ویلفیئر آفیسر صائمہ بخا ری نے ان کا استقبال کیا اور ڈپٹی کمشنر کو وارڈز میں جا کر طبی سہولتوں کے بارے بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کی عیادت کی اور یوم آزادی کے موقع پر مریضوں میں مٹھا ئی تقسیم کی اور انہیں مبارک باد دی۔میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر صائمہ بخا ری نے بتا یا کہ مٹھا ئی کی تقسیم کیلئے انجمن بہبود مریضا ں کا تعاون شامل ہے۔

مزید پڑھیے  ضلع کرم میں فائرنگ واقعات، 7 اساتذہ سمیت 8 جاں بحق
Back to top button