بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ملک محمد رمضان بگھور کو ایس ایس ٹی ٹیچرز یونین ضلع خوشاب کا وائس چیئرمین بننے پر مبارکباد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ملک محمد رمضان بگھور کو ایس ایس ٹی ٹیچرز یونین ضلع خوشاب کا وائس چیئرمین بننے پر ماسٹر ٹرینر غلام مصطفیٰ کمال، لیکچررحافظ محمد عمران اور ممتاز ماہر تعلیم غلام یاسین نے دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ملک محمد رمضان بگھور بطور ایس ایس ٹی آئی ٹی گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول آدھی کوٹ میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔

 

دریں اثناء ملک محمد رمضان بگھور نے اپنے اوپر بھرپور اعتماد کرنے پر اساتذہ برادری کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاءاللہ ان کی امنگوں کی ترجمانی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے میں ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا ۔

مزید پڑھیے  قاسم علی شاہ کا صبر و استقامت اور آ گے بڑھنے کے جذبے کے موضوع پر خطاب
Back to top button