بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

ایم بی بی ایس و بی ڈی ایس کلاسزمیں داخلوں کے لیے ایڈمشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ)27 اگست کوہوگا

پی ایم ڈی سی نے چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایم ڈی کیٹ کے امتحانی مراکز قائم کیے ہیں

پاکستان، آزاد کشمیر کے تمام سرکاری و غیر سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں ایم بی بی ایس و بی ڈی ایس کلاسزمیں داخلوں کے لیے ایڈمشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ)27 اگست کوہوگا۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے دو لاکھ سے زیادہ  امیدواران  ایم ڈی کیٹ کے  لیے چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں امتحانی مراکز قائم کیے ہیں۔ فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور سرگودھا سمیت پنجاب کے 11شہروں میں امتحانی سنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں اورایم ڈی کیٹ امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ کے لیے ایڈمیشن کارڈکے اجرا اور امتحانی مر اکز میں داخلے کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

اپنے متعلقہ امتحانی سنٹر میں انٹری کی غرض سے ایڈمشن کارڈ کا پرنٹ آوٹ حاصل کرنے کے لیے ہر امیدوار کے لیے لازم ہے کہ وہ  اپنے داخلہ کارڈ کا پرنٹ حاصل کرے جس پر اس کا رولنمبر اور ٹیسٹ سنٹر درج ہے۔ اپنے ایڈمشن کارڈ تک رسائی کے لیے امیدوار کو اپنا پورا نام اور اپنے آئی ڈی کے آخری 4ہندسے (قومی شناختی کارڈ،پاسپورٹ، ب فارم) جو کہ ایم ڈی کیٹ 2023کی رجسٹریشن کے وقت استعمال کئے گئے ہوں درج کرنا ہوں گے۔

امیدوار اپنے ایڈمشن کارڈ کو ڈان لوڈ کریں اور اے فور سائز کے سفید کاغذ پر اس کا پرنٹ لیں۔

امتحانی مراکز میں داخلے سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلبہ امتحانی مرکز جانے سے قبل اس بات کی یقین دہانی کر یں کہ انہیں امتحانی مرکز کا درست پتہ معلوم ہے نیزامتحانی مرکز میں سیل فون،کیلکو لیٹر،کتابیں،نوٹس،ہتھیار یا اسلحہ،بیگز،الیکٹرونک ڈیوائس،سمارٹ اور ڈیجیٹل گھڑیاں،ہیڈ فونز،بلو ٹوتھ ڈیوائس اور مٹیلیک پین وغیرہ ساتھ لے جانے پرپابندی ہوگی جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں امیدواروں کو فورا امتحانی مرکز سے نکالنے اور پرچہ منسوخ کرنے کی سزا دی جائے گی۔

مزید پڑھیے  کورونا کے بڑھتے کیسز، پنجاب کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

امیدوار27اگست کو صبح8تا 9بجے کے درمیان اپنے امتحانی سنٹر پرپہنچ جائیں کیونکہ امتحانی مراکز کو صبح 9بجے کے بعد سیل کر دیا جائے گااوراس کے بعد کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہو گی نیزٹیسٹ صبح 10بجے شروع ہو کردوپہر ڈیڑھ بجے ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے موقع پرامیدوار اپنے ہمراہ اصل شناختی کارڈ، جے سی این، نائیکوپ، پاسپورٹ، ب فارم ضرور لائیں جن کی فوٹو کاپیاں قابل قبول نہیں ہوں گی۔ طلبہ وہی دستاویزات ہمراہ لائیں جن کے ذریعے ایم ڈی کیٹ 2023میں رجسٹریشن کروائی گئی ہے۔

طلبہ500ایم ایل کی ایک ٹرانسپیرنٹ چھوٹی پانی کی بوتل ساتھ لاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے امیدوار جو اپنا اصل شناختی کارڈ،جے سی،نائیکوپ،پاسپورٹ،ب فارم اور ایڈمشن کارڈ کا پرنٹ آٹ ہمراہ لانے میں ناکام رہا اسے ٹیسٹ دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے واضح کیا کہ امتحانی مراکز میں داخلے سے قبل امیدواروں کی جامہ تلاشی لی جائے گی جبکہ والدین، رشتہ داروں کو امتحانی مرکز کے احاطہ کے اندر یا اس کے آس پاس جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ حکومت کی طرف سے نافذ دفعہ 144کے تحت سکیورٹی وجوہات کی بنا پر مرکز کے باہر قیام کا کوئی انتظام نہیں ہو گالہذاتمام افراداپنے بچوں کو متعلقہ امتحانی مرکز پر چھوڑیں اور امتحان کے بعد پک کریں۔

امیدواروں کی ذاتی اشیا کو امتحانی مرکز میں رکھنے کا کوئی انتظام نہیں ہو گالہذااگر کسی امیدوار کے پاس،مرکز کے اندر ممنوعہ اشیا خصوصا موبائل فون پایا گیا تو اسے ناجائز ذرائع کا استعمال تصور کیا جائے گا اور امیدواروں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔

مزید پڑھیے  نسٹ کی طرف سے ’عدم مساوات: تفریق کو کیسے ختم کرنا ہے‘ کے عنوان پر یواین 75مکالمہ کی میزبانی
Back to top button