بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

ڈیرہ اسماعیل خان میں گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل کالج برائے خواتین میں ”بزنس سکلز ڈویلپمنٹ سنٹر” قائم

سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سمیڈا)کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل کالج برائے خواتین میں ”بزنس سکلز ڈویلپمنٹ سنٹر ”قائم کردیاگیا، اس پروجیکٹ کا مقصد خواتین کو ایک محفوظ اور پریشانی سے پاک کاروباری ماحول فراہم کرنا ہے۔

خواتین کے لیے بزنس سکلز ڈیولپمنٹ سنٹر ڈیرہ میں قائم کر کے خواتین میں کاروبار کیلئے وسائل اور خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا اور خواتین میں کاروباری ثقافت کو فروغ دے کر ان کی ترقی کو تیز کرے گا۔

اس موقع پر کمشنر ڈیرہ ظفر الاسلام خٹک نے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد کے ہمراہ گورنمنٹ ووکیشنل کالج ڈیرہ کا دورہ کیا اور ایچ او ڈی سے ملاقات کی، ایچ او ڈی کی جانب سے کمشنر ڈیرہ اس بارے کو تفصیلاً بریفنگ دی گئی، بی ایس ڈی سی برائے خواتین پراجیکٹ کو انتظامی افسران نے سراہا اس موقع پر کمشنر ڈیرہ ظفر الاسلام خٹک نے ڈیرہ میں بی ایس ڈی سی کے قیام سے کاروباری انفراسٹرکچر، بزنس ڈویلپمنٹ سپورٹ اور مقامی نقل و حرکت کے حوالے سے خواتین کی پریشانیوں کو دور کرکے ان کی صنعتی سرگرمیوں میں مدد فراہم کی جائے گی۔

مزید یہ کہ خواتین کو تجارت کرنے اور ان کی بنائی ہوئی مصنوعات کی نمائش کے لیے اس سنٹر میں جگہ فراہم کی جائے گی۔ خواتین کو ہنر مندانہ کاروبار کیلئے بیوٹیشن، بوتیک وغیرہ کی بھی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ اپنے قدموں پر کھڑی ہو سکیں۔

مزید پڑھیے  سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ تبادلہ،7دہشتگرد ہلاک،2 جوان بھی شہید
Back to top button