بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ تبادلہ،7دہشتگرد ہلاک،2 جوان بھی شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے صوبیدار منیر حسین اور حوالدار بابو خان شہید ہوگئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق شہید صوبیدار منیر حسین کا تعلق پارا چنار سے جبکہ شہید حوالدار بابو خان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھے۔

مزید پڑھیے  افغانستان میں زلزلہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس
Back to top button