بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 76ویں یوم آزادی کی شاندار تقریبات

اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں میں پاکستان کا 76 واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔ شہر کے کالجوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیاگیا۔ دن کا آغاز متعدد سرگرمیوں سے ہوا، جس میں قرآن کی تلاوت، تحریک پاکستان کی تاریخ کے بارے میں تقاریر، اور درخت لگانا وغیرہ شامل ہیں۔ جشن آزادی کی سب سے خاص بات پرچم کشائی کی تقریب تھی جو تعلیمی اداروں میں نہایت شان و شوکت کے ساتھ منعقد کی گئی۔


آسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج ایچ ایٹ میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد خالد نے قومی پرچم لہرایا۔ پروفیسر عمران شہزاد اور پروفیسر خالد محمود نے اپنی تقاریر میں ان اہم عوامل پر روشنی ڈالی جو پاکستان کی تخلیق کا باعث بنے۔

 


آسلام آباد ماڈل کالج برائے طلبہ ایچ نائن میں پرچم کشائی کے بعد پاکستان کی تخلیق کے تاریخی پس منظر میں تقاریر بھی کی گئیں۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر جاوید اقبال مغل نے سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کے بہتر مستقبل کی تشکیل میں ان کے اہم کردار اور ذمہ داریوں پر زور دیا۔


اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف سیون ٹو میں پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ پروفیسر صومیہ سہیل نے اپنی پرجوش تقریر سے گہرے حب الوطنی کے جذبات کا اظہار کیا، جب کہ ڈاکٹر ارم شیخ نے اپنے منفرد شاعرانہ انداز میں ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عزم اور امید کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ تنویر شیخ نے کالج کے باغیچے میں پودا لگایا۔

مزید پڑھیے  طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان کا نمبر کونسا؟


شہر بھر کے تعلیمی اداروں میں یوم آزادی کی تقریبات منعقد ہوئیں جن میں ایف ٹن فور کالج، کامرس کالج ایچ ایٹ فور ،اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات بہارہ کہو ، ہمک، جی ٹن فور اور اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلبہ سہالہ شامل ہیں۔

Back to top button