بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

مین لینڈ لائی چھنگ تی کے امریکہ میں مختصر قیام کی سختی سے مخالف ہے،چینی ترجمان

شِنہوا کی رپورٹ کے مطابق  چینی مین لینڈ کے ترجمان نے لائی چھنگ تی کے کسی بھی نام پر یا کسی بھی بہانے سے امریکی دورے کی سختی سے مخالفت کی ہے۔ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے یہ بات لائی کے نیویارک میں مختصر قیام بارے سوال کے جواب میں کہی۔

ژو نے کہا کہ ہم نے کئی مواقع پر لائی کے امریکہ میں “مختصر قیام ” پر اپنا موقف واضح طور پر بیان کیا ہے۔ لائی کے آزادی ایجنڈے میں امریکی تعاون اور اس سے تائیوان کو نقصان پہنچانے کے اقدامات کی چینی مین لینڈ سختی سے مخالفت کرتی ہے۔انہوں نے “تائیوان آزادی” کے حامیوں اور ان کی علیحدگی پسند سرگرمیوں میں امریکہ کی کسی بھی قسم کی ملی بھگت اور تعاون پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔

ژو نے کہا کہ لائی خود کو “تائیوان آزادی” کا عملی کارکن قرار دیتے ہوئے اپنے علیحدگی پسند موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
ژو نے کہا لائی “مختصر قیام ” کے بہانے ذاتی مفادات کے حصول کے لئے تائیوان کو فروخت کررہا ہے ،جس سے تائیوان کے عوام کے مفادات اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچے گا۔

ژو نے کہا کہ آبنائے پار امن و استحکام اور “تائیوان آزادی” پانی اور آگ کی مانند ہیں جس کے نقصان کا ازالہ نہیں ہوسکتا۔
ژو نے کہا کہ “تائیوان آزادی” کے لئے علیحدگی پسند قوتوں کے اقدامات امن، ترقی، تبادلے اور تعاون میں تائیوان کے عوام کی غالب خواہش کے منافی ہیں۔ جس کا نتیجہ تائیوان کو جنگ میں دھکیلنے اور تائیوان میں اپنے ہم وطنوں کی تباہی کی صورت میں نکلے گا۔

مزید پڑھیے  ارشد شریف کا قتل، امریکا کا کینیا سے مکمل تحقیقات پر زور
Back to top button