بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شمال مشرقی، جنوبی پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

تاہم شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

وسطی اور جنوبی سندھ میں گردو غبار اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد چھبیس، لاہور تیس، کراچی اور پشاور اٹھائیس، کوئٹہ اکیس، گلگت انیس، مری اٹھارہ اور مظفر آباد سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

محکمہ موسمیات کی بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، جموں، لیہہ، اننت ناگ اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود موسم جبکہ پلوامہ اور شوپیاں میں جزوی طور پر ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ انیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھبیس، لیہہ بارہ، جبکہ اننت ناگ اور شوپیاں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  پی ٹی آئی خواتین رہنمائوں کی جی ایچ کیو پر دھاوا بولنے سے متعلق آڈیو لیک
Back to top button