بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم خوشاب کے زیر اہتمام ریلی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم خوشاب کے زیر اہتمام بھی ریلی نکالی گئی ۔ جس کی قیادت مینیجر میڈم ام فروا ہمدانی نے کی ۔

 

شرکاءےریلی نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے ۔ ریلی میں ادارہ ہذا کے ٹیچنگ سٹاف اور طالبات نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے ۔

 

 

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کشمیریوں کا حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے ۔ مقررین نے کہا کہ انشاءاللہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

مزید پڑھیے  ڈی پی او خوشاب کا سٹی جوہرآباد اور خوشاب سے برآمد ہونیوالے اے کیٹیگری کے مرکزی جلوس کے روٹس کا وزٹ
Back to top button