بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

کچہ کے علاقے میں پولیس مقابلہ، 6 ڈاکو ہلاک

رحیم یار خان میں پولیس نے مقابلے کے دوران 6 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔ڈی پی او رحیم یارخان رضوان گوندل کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس ٹیم نے کچہ کشمور میں کارروائی کرکے ڈاکوؤں کے سرغنہ جانو انڈھڑ سمیت 6 ملزمان کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان ماہی چوک کے علاقے میں 2 سال قبل قتل کیے گئے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کے مقدمات میں مطلوب تھے جن کے زندہ اور مردہ گرفتاری پر سندھ اور پنجاب پولیس کی جانب سے انعام مقرر کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق کارروائی اے ایس پی بھونگ شاہزیب چاچڑ، ایس ایچ او کوٹ سبزل، ایچ ایچ او ماچھکہ اور سی آئی اے صادق آباد کی سربراہی میں کی گئی ہے، کارروائی پر پولیس پارٹی کو شاباش دی گئی اور مزید تعریفی اسناد دی گئیں۔

مزید پڑھیے  شادی میں ہوائی فائرنگ، حافظ قرآن جاں بحق
Back to top button