بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد ،  لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں شبیہ علم و ذوالجناح کےجلوس برآمد ہوں گے

نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جاں نثار ساتھیوں کی شہادت کے غم میں ملک بھر میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔آج نویں محرم الحرام کے روزاسلام آباد ،  لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں شبیہ علم و ذوالجناح کےجلوس برآمد ہوں گے جن میں نبی کے گھرانے پر یزیدی فوج کے مظالم کے غم میں نوحہ خوانی اور ماتم کیا جائے گا۔

کربلا میں تین روز تک بھوک اورپیاس کا سامنا کرنے والے اہل بیت کی یاد میں گلی محلوں میں پانی اورشربت کی سبیلیں لگائی گئی ہیں جب کہ جگہ جگہ لنگر کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں 9 محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ ا ثنا عشری جی6 سےبرآمدہو گا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اسی جگہ اختتام پذیر ہوگا۔

پولیس کے مطابق مرکزی جلوس کی سکیورٹی پر 1685 اہلکار و افسران تعینات ہوں گے جن میں 5 ڈی پی اوز، 14 ڈی ایس پیز اور 21 انسپکٹر بھی فرائض سر انجام دیں گے جب کہ جلوس کی سکیورٹی کے لیے رینجرز اور ایف سی بھی تعینات ہوگی۔

کراچی میں نویں محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شہر کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ سکیورٹی پلان کے مطابق فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، عوام کو تحفظ کی فراہمی میں کسی بھی طرح کی غفلت برداشت نہیں کی جائےگی۔

مزید پڑھیے  جسٹس ملک شہزاد احمد آج لاہور ہائیکورٹ کے 52 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

پشاور میں شہدائے کربلا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی یاد میں 9 محرم کا مرکزی جلوس آج امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر روڈ سے برآمد ہوگا، جلوس کی سکیورٹی کے لیے صدر روڈ اور اطراف کے تمام راستے مکمل سیل کردیے گئے ہیں جب کہ پشاور شہر سمیت صوبے کے 14 اضلاع میں موبائل فون سروس بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Back to top button