بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے۔بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس ( بی ایس ایف ) کے اہلکاروں نے نوجوان کو پیر کی شب ضلع سانبہ کے علاقے رام گڑھ میں شہید کیا۔

بی ایس ایف جموں کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ رام گڑھ میں تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک کشمیری کو گولی مارکر قتل کر دیاگیا ہے ۔ادھر قابض حکام نے بتایا ہے کہ جموں شہر کے قلب میں واقع کچی چھائونی کے علاقے میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

تاہم فوری طورپرکسی جانی یامالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ پولیس کی ایک پارٹی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیے  کشمیری آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منا رہے
Back to top button