بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

خیبر پولیس سٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید، دو دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں واقع پولیس سٹیشن کے مرکزی دروازے کے قریب ہونے والے دھماکے میں 4 پولیس اہلکار شہید جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی، دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔خیبر پولیس نے بتایا ہے کہ باڑہ بازارمیں تھانے کے مرکزی گیٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے، ریسکیو کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق ایک پولیس اہلکار موقع پر شہید ہوگیا جبکہ زخمیوں میں ایک ایچ ایم سی،3 زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 6 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق کمپانڈ کے اندر باڑہ تھانہ، سرکاری اور دیگر اہم دفاتر ہیں جبکہ تھانے کے اندر سی ٹی ڈی سیل بھی ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات کے مطابق کمپانڈ پر دو دہشتگردوں نے حملہ کیا، ایک حملہ آور نے مرکزی گیٹ اور دوسرے نے عقب سے عمارت میں داخل ہونے  کی کوشش کی، اہلکاروں نے حملہ آوروں کو عمارت کے اندر داخل ہونے نہیں دیا گیا، حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں 4اہلکار زخمی ہوئے، بادی النظر میں حملہ آوروں نے اندرجانے میں ناکامی پر خود کو اڑا دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے  بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے 3 کارندے گرفتار
Back to top button