بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان کو پہلی بار اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو پہلی بار اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی مل گئی جو کہ 13 سے 21 جنوری 2024 کو لاہور میں منعقد ہوگا۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) نے پاکستان کوپہلی مرتبہ اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی سونپی ہے، آٹھ ممالک کی ٹیموں کے درمیان ایونٹ 13 سے 21 جنوری لاہور میں کھیلا جائے گا۔

 ٹیموں کا فیصلہ ایشین گیمز اور کونٹینینٹل کپ کے اختتام پر ہوگا ، اگر پاکستان ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیت لے تو وہ براہ راست پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلے گا ، ورنہ پاکستان کی ٹیم بھی کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلے گی۔ مینز کے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ پاکستان اور اسپین میں ہوں گے ، جبکہ ویمنز ہاکی کے کوالیفائنگ راؤنڈ چین اور اسپین میں کھیلے جائیں گے ۔

مزید پڑھیے  5 روزہ ''پہلی رمضان المبارک سپورٹس سیریز 2023'' نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی
Back to top button