بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

چوتھا سالانہ ظفر اینڈ بشیر احمد جاڑا میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ رنگپور رائل نے جیت لیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) چوتھا سالانہ ظفر اینڈ بشیر احمد جاڑا میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا رنگپوربگھور میں انعقاد کیاگیا۔ جس کا فائنل میچ چن بادشاہ اور رنگپور رائل کے درمیان کھیلا گیا۔رنگپور رائل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 8 اوورز میں 140 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا۔ جس میں اوپن پلئیر رمضی لارا کی 66 رنز اور فیصل کی 35 رنز کی بہترین اننگز شامل تھی ۔جواب میں چن بادشاہ کی ٹیم 81 رنز ہی سکور کر سکی۔ جس میں اوپن پلئیر معید گجر نے 43 رنز سکور کیے جبکہ مصعب نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 8 رنز دے کر 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔

یوں رنگپور رائل نے یہ مقابلہ 58 رنز سے جیت کر فائنل اپنے نامکر لیا اور دوسری مرتبہ چمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔آخر میں مہمانان گرامی ایڈووکیٹ ملک غلام عباس بگھور، سوشل ورکرز ملک عامرحیات بگھور، ملک محمد نواب جاڑا، ملک امام بخش جاڑا اور ملک محمد نسیم جاڑا نے کھیلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے اور شاندار ٹورنامنٹ کروانے پر ٹورنامنٹ چیف آرگنائزر ماسٹر ملک عمران بھروکہ ،محمد بخش سیال اور ان کی پوری ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیے  حسن علی تینوں طرز کی کرکٹ میں بہترین آل رائونڈر بننے کے خواہاں
Back to top button