بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ورلڈ کپ کوالیفائرز کا فائنل سری لنکا نے جیت لیا

 آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کا فائنل سری لنکا نے اپنے نام کر لیا۔زمبابوے کے شہر ہرارے میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر فائنل میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں 233 رنز اسکور کیے۔

234 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی ٹیم 24 ویں اوور میں 105 رنز پر ڈھیر آؤٹ ہو گئی اور سری لنکا نے فائنل 128 رنز سے اپنے نام کر لیا۔سری لنکا کے مہیش تھیکشانا نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جبکہ دلشان مدوشناکا نے 3 اور ونندو ہسارنگا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔خیال رہے کہ سری لنکا اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

مزید پڑھیے  پاکستان سپر لیگ ، لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل میں ملتان سلطانز کو شکست دیدی
Back to top button