بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں سری لنکا پہنچ گئی

سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم  کولمبو پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی جبکہ کل ہمبنٹوٹا روانہ ہوگی جہاں11 اور 12 جولائی کو 2 روزہ وارم اپ میچ کھیلا جائےگا۔سری لنکا پہنچنے پر قومی ٹیم کا استقبال ڈھول کی تھاپ پر کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور  سابق فاسٹ بولر مورنی مورکل بھی کولمبو پہنچ گئے، بولنگ کوچ نے  قومی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔

ویزہ بروقت نہ ملنے کی وجہ سے مورنی مورکل کراچی میں کیمپ کے دوران نہیں پہنچ سکے تھے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے گال جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں شیڈول ہے۔

مزید پڑھیے  عمر گل افغان کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کنسلٹنٹ مقرر
Back to top button