بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

دریائے سندھ میں 3 بھائی نہاتے ہوئے ڈوب گئے

حیدرآبادکے مہران پُل کے قریب دریائے سندھ میں 3 بھائی نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے 3 بھائیوں میں سے ایک کو بچا لیا گیا جبکہ دیگر دو کی تلاش جاری ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں برس اپریل میں بھی سیر و سیاحت کے لیے جانے والے تین نوجوان ڈوب گئے تھے۔دریائے سندھ میں سوجھنڈا کے مقام پر دریا کنارے پکنک منانے گئے ایک نوجوان وضو کرنے گیا لیکن پاؤں پھسلنے سے پانی میں جاگرا۔بڑے بھائی کو بچانے کے لیے دو نوجوانوں نے چھلانگ لگادی، ڈوبنے والوں میں دوسگے بھائی اور ان کا ایک کزن شامل تھا۔

مزید پڑھیے  پی ٹی آئی کے رہنمامیاں محمود الرشید کو گرفتار
Back to top button