بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چینی کی قیمت کے جائزے کے لیے شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس آج ہو گا

کرشنگ سال 21-2020 میں چینی کی پیداوار کا معاملہ بھی اجلاس کے ایجنڈےمیں شامل ہے جبکہ اجلاس میں چینی کی مجموعی کھپت کا جائزہ بھی لیا جائے گا

چینی کی قیمت کے جائزے کے لیے شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس آج ہو گا۔ذرائع کے مطابق شوگر ایڈوائزری بورڈکے اجلاس میں چینی کی قیمت، اس کی دستیابی اور مجموعی اسٹاک کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس کی صدارت وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کرشنگ سال 21-2020 میں چینی کی پیداوار کا معاملہ بھی اجلاس کے ایجنڈےمیں شامل ہے جبکہ اجلاس میں چینی کی مجموعی کھپت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

اجلاس میں  پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے کین کمشنرز،  پنجاب اور  خیبر پختونخوا کے فوڈ سیکرٹریز، سندھ کے سیکرٹری زراعت، سیکرٹری خزانہ و تجارت،گورنر اسٹیٹ بینک، سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی، صدر کسان بورڈ، چیئرمین ایف بی آر  اور چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کو موعو کیا گیا ہے۔

Back to top button