بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

قرآن پاک کی بے حرمتی جیسے واقعات پر سخت غصے میں ہوں، پوپ فرانسس

پوپ فرانسس نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کی مذمت کی اور اظہار آزادی کے لیے اس کی اجازت دینے کے اقدام کو مسترد کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس کا ایسا بیان گزشتہ ہفتے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں عیدالاضحٰی کے موقع پر مسلمان کمیونٹی کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کرتے ہوئے مقدس اوراق کو نذرآتش کرنے کے عمل کے بعد آیا ہے۔

سویڈن میں پیش آنے والے اس عمل کے خلاف متعدد ممالک بشمول ترکیہ نے اس کی مذمت کی ہے جو کہ سویڈن کے نیٹو فوجی اتحاد میں شامل ہونے کی ضروت کی حمایت کرتا رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نشریاتی ادارے ’الاتحاد‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں پوپ فرانسس نے کہا کہ ’ہر وہ کتاب جو مقدس تصور کیا جاتا ہے اس پر یقین رکھنے والوں کا احترام کرنے کے لیے اس کتاب کی عزت کرنی چاہیے۔‘

پوپ فرانسس نے کہا کہ میں ان اقدامات پر غصہ محسوس کر رہا ہوں، اظہار آزادی دیگر سے نفرت کرنے اور قابل مذمت اقدامات کی اجازت دینے کے لیے ہرگز استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

Back to top button