بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

پنڈت رہنما سمپت پرکاش کی اچانک موت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے، عبدالصمد انقلابی

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے ترجمان نے میڈیا کے نام ایک تحریری بیان جاری کیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق تنظیم کے سربراہ عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے ممتاز ، ہر دلعزیز اور قابل احترام پنڈت رہنما سمپت پرکاش سری نگر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔ان کی اچانک موت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔ عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ سمپت پرکاش کا انتقال ایک گہرے صدمے سےکم نہیں ہے اور سمپت پرکاش کا مشن بہت عظیم تھا۔ سمپت پرکاش آزاد متحدہ جمہوری ریاست جموں کشمیر کے سخت حامی تھے۔ وہ کشمیر میں مذہبی رواداری کی علامت اور مبلغ تھے۔ ان کی وفات سے ریاست جموں کشمیر کی سیاست اور مذہبی رواداری کے ماحول میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔
دکھ اور رنج کی اس گھڑی میں ہم ان کے خاندان اور عزیز و اقارب کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔‏اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ ‎سمپت پرکاش جیسے روشن خیال کشمیری پنڈت ریاست جموں کشمیر کے سماج اور کشمیر کی قدیم تاریخ کا روشن چہرہ تھا۔ وہ ایک آزادی پسند انسان تھا۔ دکھ اور رنج کی اس گھڑی میں ہم ان کے خاندان اور عزیز و اقارب کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں کہ وہ ان کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔

مزید پڑھیے  کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کا نہیں، سب سے پہلے کشمیر کے عوام کا ہے، بلاول بھٹو
Back to top button