بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شاندار حج انتظامات پر طلحہ محمود کی پاکستان حج مشن کی تعریف

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر محمد طلحہ محمود نے محدود مدت میں حج کے لئے شاندار انتظامات کرنے پر پاکستان حج مشن کی غیرمعمولی کوششوں کو سراہا ہے۔

مکہ مکرمہ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے حج مشن کو حجاج کرام کا وطن واپسی کے لئے سہولتوں میں مزید اضافے کی ہدایت کی۔وفاقی وزیر نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حجاج کے لئے جامع خدمات کی فراہمی پر زور دیا۔انہوں نے حج مشن کو آئندہ سال حج کے لئے بلاتاخیر تیاریاں شروع کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ عازمین حج کے لئے رہائش، طعام اور آمد و رفت کی سہولتوں میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

مزید پڑھیے  برکس اپنے شراکت داروں کی ترقی کو فروغ دیتا ہے، زمبابوین وزیر
Back to top button