بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سپاہی گل رؤف شہید اور سپاہی عابد اللہ شہید کی نماز جنازہ ادا

سپاہی گل رؤف شہید اور سپاہی عابد اللہ شہید کی نماز جنازہ بنوں اور ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق، انہوں نے منگل کو اس وقت شہادت قبول کی جب شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام کے مقام پر ایک دیسی ساختہ بم پھٹ گیا۔شہیدوں کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران، جوانوں، عزیز و اقارب اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیے  ملک بھر میں کہیں چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہوگی
Back to top button