بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

بھارت عبدالصمد انقلابی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے۔ اسلامی تنظیم آزادی

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے ترجمان محمد عمیر نے کہا ہے کہ بھارت سینئر حریت رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی کو تحریک آزادی میں تاریخی کردار ادا کرنے کی پاداش میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی قابض حکومت نے سینئر حریت رہنما و پارٹی چیئرمین عبدالصمد انقلابی کو جھوٹے مقدمات میں گزشتہ دو برس سے غیر قانونی طور پر اترپردیش کی وارانسی سنٹرل جیل کی تنگ اور تاریک سنگل سیلنگ سیل میں نظر بند کر رکھا ہے۔ ترجمان محمد عمیر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں عبدالصمد انقلابی کے عزم وہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی وکالت کرنے کی پاداش میں آدھی سے زائد عمر بھارتی جیلوں اور تفتیشی مراکز میں گزاری ہے۔

پارٹی کے ترجمان محمد عمیر نے کہا کہ بھارت کو یہ بات تسلیم کرنی چاہیے کہ وہ عبدالصمد انقلابی اور دیگر کشمیری مزاحمتی رہنماؤں کو جھوٹے مقدمات میں برسہابرس تک جیلوں میں رکھنے سے انکے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتا۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ رویہ ترک کر کے اس تاریخی حقیقت کو تسلیم کر ے کہ کشمیر ایک مسئلہ ہے جسے بے بنیاد اور من گھڑت بیانات سے ہرگز ختم نہیں جاسکتا۔
پارٹی کے ترجمان نے دنیا کے امن پسند لوگوں خاص طور پر انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ عبدالصمد انقلابی اور بھارتی جیلوں میں نظر بند دیگر ہزاروں کشمیریوں کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیے  عالمی برادری کو بھارت کے جارحانہ اور پرتشدد عزائم سے ہمیشہ خبردار کیا،دفتر خارجہ
Back to top button