بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر مملکت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعینانی کی منظوری دیدی

 صدر مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت 16 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہوں گے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ  تعیناتی کا اطلاق17 ستمبر 2023 سے جسٹس عمرعطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے ہوگا۔صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت کی ہے۔

صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  سے17 ستمبر  2023 کو عہدے کا حلف لیں گے۔صدرمملکت نے 2 ماہ پہلے ہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیف جسٹس بننےکی منظوری دی ہے۔

مزید پڑھیے  چیف جسٹس عمر عطا بندیال وفات پانے والے سابق صدر محمد رفیق تارڑ کی تعزیت کیلئے ان کےگھر پہنچ گئے
Back to top button