بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

کرسٹیانو رونالڈو : کوئی مدمقابل نہیں دور تک

کرسٹیانو رونالڈو 200 انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے پہلے فٹبالر بن گئے پرتگالی فٹبالر نے آئس لینڈ کے خلاف گول کرکے اپنا دوسو واں میچ یاد گار بنالیا اور اس طرح اسٹار فٹبالر کے انٹرنیشنل کیرئیر کے 123 گول مکمل ہوگئے ہیں۔

یورو کو الیفائنگ چیمپئن شپ میں پرتگال نے آئس لینڈ کو ایک صفر سے شکست دی۔اس سے قبل بھی عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو  کو کیرئیر میں 800 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر کا بھی اعزاز تھا۔واضح رہے کہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز 2003 سے کیا تھا۔

دوسری جانب سعودی عرب کے کلب النصر کا حصہ بن کر پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2023 کے سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔امریکی جریدے فوربز نے 2023 میں سب سے زیادہ کمانے والے 10 ایتھلیٹس کی فہرست جاری کی ہے۔فہرست کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کما کر دیگر تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

مزید پڑھیے  ایشیا کپ ، سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو زیر کرلیا
Back to top button