بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

طوفان بپر جوائے کا خطرہ ٹل گیا، بدین میں ماہی گیروں کو بستیوں میں جانے کی اجازت دیدی گئی

بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان بپر جوائے کا خطرہ ٹلنے کے بعد ساحلی پٹی کے اطراف چلنے والی تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی تھم گیا

طوفان بپر جوائے کا خطرہ ٹل گیا، ڈی سی بدین نے ماہی گیروں کو اپنی اپنی بستیوں میں واپس جانے کی اجازت دے دی۔

بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان بپر جوائے کا خطرہ ٹلنے کے بعد ساحلی پٹی کے اطراف چلنے والی تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی تھم گیا۔

ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز کا کہنا ہے کہ ساحلی پٹی کے شہری علاقوں کا موسم خوشگوار اور مطلع ابر آلود ہے جبکہ سمندری طوفان کا خوف کافی حد تک ختم ہوگیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ماہی گیر اپنی اپنی بستیوں میں واپس چلے جائیں گے، دو روز سے چلنے والی تیز ہوا اور بارشوں سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں، جن ماہی گیروں کا نقصان ہوا جلد سے جلد ان کا ازالہ کریں گے۔

سمندری طوفان بپرجوائے خوف کے بادل منڈلا کر چلتا بنا، طوفان کے باعث کراچی، مکلی، ٹھٹہ اور بدین میں ہلکی بارشیں ہوئیں تاہم تیز ہواؤں اور آندھی نے ہفتوں سے جاری شدید گرمی بھگادی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان میں ایک دو روز بارش اور کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

مزید پڑھیے  ایم کیو ایم کی درخواست مسترد، کراچی، حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہونگے
Back to top button