بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ساجد سدپارہ کابغیر مصنوعی آکسیجن نانگا پربت سر کرنے کا اعلان

ساجد سدپارہ نانگا پربت بیس کیمپ کی جانب روانہ ، اگلے ماہ اسے سر کرلیں گے

پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے بغیر مصنوعی آکسیجن نانگا پربت سر کرنے کا اعلان کردیا۔ ساجد سدپارہ نانگا پربت بیس کیمپ کی جانب روانہ ہو گئے اور وہ اگلے ماہ اسے سر کرلیں گے۔

رپورٹس کے مطابق 8126 میٹر بلند نانگا پربت دنیا کا نواں بلند ترین پہاڑ ہے۔ ساجد سدپارہ 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں بغیر آکسیجن سر کرنا چاہتے ہیں اور وہ اب تک 6 بلند ترین چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن سر کر چکے ہیں۔

ساجد سدپارہ نے ایوریسٹ، کے ٹو، گیشربرم ون، گیشربرم ٹو، مناسلو اور اناپورنا کو سر کیا ہے۔

واضح رہے کہ ساجد سدپارہ لیجنڈ علی سدپارہ کے بیٹے ہیں۔

مزید پڑھیے  نائلہ کیانی اور ثمینہ بیگ نانگا پربت سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں
Back to top button