بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر مائیکل بریس ویل عالمی کپ سے باہر ہو گئے

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر مائیکل بریسویل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ بریسویل ایڑھی کی انجری کے باعث 6 سے 8 مہینے کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ 

مائیکل بریسویل ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں وورسٹر شائر کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے۔نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کی جمعرات کو انگلینڈ میں سرجری ہو گی، سرجری کے بعد ان کا طویل ری ہیب شروع ہو گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا ہے کہ طویل ری ہیب کی وجہ سے بریسویل اکتوبر نومبر میں ہونے والے ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ کیوی کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ مائیکل بریسویل کا انجرڈ ہونا ٹیم کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہے۔

مائیکل بریسویل نیوزی لینڈ کے ون ڈے پلیئر آف دی ایئر ہیں۔واضح رہے کہ کپتان کین ولیمسن کی پہلے ہی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہے، وہ گھٹنے کی سرجری کے بعد ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے  نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان
Back to top button