بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

استحکام پاکستان پارٹی کے عہدیداران کا اعلان کردیا گیا

جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کے عہدیداران کا اعلان کردیا ہے، استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے ٹوئٹر پر پارٹی عہدیداران کا اعلان کیا، جہانگیر ترین کے اعلان کے مطابق عبدالعلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا،عامر کیانی استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل، عون چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور پارٹی کے ترجمان ہوں گے،جہانگیر ترین کے مطابق پارٹی کے مزید عہدیداران کا اعلان بھی جلدز کیا جائے گا،استحکام پاکستان پارٹی کا قیام حال ہی میں عمل میں آیا ہے ڑی تعداد میں تحریک انصاف کے سابق رہنما شامل ہیں استحکام پاکستان پارٹی میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزیر علی زیدی شامل ہیں فواد چوہدری، فردوس عاشق اعوان، عامر کیانی، جے پرکاش، مراد راس اور دیگر شامل ہیں۔استحکام پاکستان پارٹی کا جھنڈا بھی فائنل کرلیا گیا ہے پارٹی کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست بھی جمع کرائی گئی ہے

مزید پڑھیے  انتخابات پرانی مردم شماری پر ہی ہونگے، رانا ثنا اللہ
Back to top button