بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ تبادلے میں فوجی اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں پاک فوج کے جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔بیان میں کہا گیا کہ فوجی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے مقابلہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے 30 سالہ لانس نائیک محمد صابر نے جام شہادت نوش کیا۔کارروائی کے حوالے سے کہا گیا کہ علاقے میں کسی دہشت گردی کی موجودگی کی صورت میں ان کے خاتمے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی اس طرح کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوئے جب کہ 2 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

یاد رہے کہ 3 جون کو بھی خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوئے جبکہ دو دہشت گردی بھی مارے گئے تھے۔

Back to top button