بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے، امریکا

امریکا کا کہنا ہے کہ ہم مستحکم اور خوشحال پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں جو دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے اہم ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان امریکا کا اتحادی ملک ہے اور اس کے مسائل کا علم ہے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے ۔ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کو ترقی یافتہ اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہے، اہم امور پر گفتگو کے لیے پاکستانی حکام سے براہ راست رابطے میں رہتے ہیں، ایسے امور جو امریکا اور خطے کی سکیورٹی اور استحکام کے لیے ضروری ہیں۔ترجمان وزارت خارجہ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بارے پوچھے جانے والے سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ہرسفارتی رابطے پر بیان نہیں دیا جاتا۔

مزید پڑھیے  مسلح افواج پر فخر، کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، وزیراعظم
Back to top button