بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان تحریک انصاف کی عائشہ اقبال نے بھی جماعت اور سیاست کو خیرباد کہہ دیا

پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن صوبائی اسمبلی عائشہ اقبال نے پی ٹی آئی اور سیاست سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرلی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ اقبال نے کہا کہ میں پی ٹی آئی اور سیاست سے مکمل کنارہ کش ہو رہی ہوں، ایسی سیاست مجھے پسند نہیں جس میں ہمارے اپنے لوگ آپس میں لڑیں، اللّٰہ پاکستان کو سلامت رکھے اور یہ ملک ترقی کرے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 10 یا 11 تاریخ کو ہی چیئرمین پی ٹی آئی کو خط لکھ دیا تھا۔عائشہ اقبال نے کہا کہ جو بچے مرے ہیں ان کی ماؤں سے پوچھیں جا کر، کیا ایسے واقعات ہونے چاہئیں، پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے میرے اوپر دباؤ نہیں ہے، کسی اور پارٹی میں نہیں جا رہی سیاست سے کنارہ کشی کر رہی ہوں۔واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کے کئی رہنما پارٹی سے علیحدہ ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیے  بلوچ افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے،وزیراعظم شہباز شریف
Back to top button