بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور اٹلی کا دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پراتفاق

پاکستان اور اٹلی نے دوطرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی تعاون کے شعبے میں تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔یہ بات اٹلی کے سفیر Andreas Ferrarese نے اسلام آباد میں اٹلی کے قومی دن کے سلسلے میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سفیر نے بتایا کہ دونوں فریقوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان شاندار تعلقات ہیں جو آنے والے دنوں میں مزید مستحکم ہوںگے۔وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے جذبہ خیر سگالی کو سراہتا ہے اور ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹلی، یورپی یونین کا ایک اہم ملک ہے جس نے جی پی ایس پلس سمیت ہر معاملے میں ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی ہے۔

مزید پڑھیے  حافظ نعیم الرحمان نے سندھ اسمبلی نشست جیت لی
Back to top button