بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دنیا غربت ہمارے سیاست دان ایک دوسرے کو ختم کرنا چاہتے ہیں، سراج الحق

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ دنیا غربت کا خاتمہ کرنا چاہتی ہے اور ہمارے سیاست دان ایک دوسرے کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ بھارت، متحدہ عرب امارات، قطر مریخ کی طرف جا رہے ہیں، ہمارے حکمران لنگر خانہ، تندور، آٹے کے ٹرک کا انتظام کر رہے ہیں، سیاست دان غربت ختم کرنے کے بجائے ایک دوسرے کو ختم کرنے کے اعلانات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی دشمن کرپشن ہے، حکمرانوں نے توشہ خانہ تک نہیں چھوڑا، اللہ نے جماعت اسلامی کو موقع دیا تو آئی ایم ایف سے قرض نہیں لیں گے، قرض حل نہیں، اپنے وسائل میں اضافہ کرنا ہوگا، ملک نااہل حکمرانوں کی وجہ سے قرضوں کی دلدل میں پھنسا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ حالات کی وجہ سے ہر پاکستانی ڈپریشن اور ٹینشن کا شکار ہے، ملک غریب نہیں اسے حکمرانوں نے غریب بنایا، پانامہ لیکس اور پنڈورا پیپرز میں ملوث تمام افراد کو کٹہرے میں لایا جائے، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے سٹیٹس کو برقرار رکھا، جماعت اسلامی سٹیٹس کو توڑنا چاہتی ہے۔

Back to top button