بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و بارود برآمد

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران دہشت گرد ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کلاچی میں آپریشن کیا، آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں مقابلہ کے دوران ایک دہشت گرد حبیب الرحمان ہلاک ہو گیا۔ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا ، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقہ میں دیگردہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔

مزید پڑھیے  عمران خوفزدہ ، گالی دینے پر اتر آئے، بلاول بھٹو
Back to top button