بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں کمی کرنے کی ہدایت

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کے احکامات پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی خوشاب کامران اکبر نے پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان و نمائندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے باعث دس فیصد کر ایوں میں فوری کمی کردیں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ وہ ٹرانسپورٹرز، مسافر گاڑیوں کے مالکان کے نمائندوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہیں ہدایات جاری کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے یہ واضح ہدایات ہیں کہ پٹرولیم مصنوعات کی کمی کی وجہ سےکرایوں میں کمی کے ثمرات بھی عوام تک پہنچنے چاہیے۔انہوں نے تمام بس اسٹینڈز اور بس سٹاپس پرکرایوں میں کمی کے نمایاں جگہوں پر بورڈز آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں تمام متعلقہ روٹس کے تخفیف شدہ کرایہ جات کی فہرستیں بھی تقسیم کی گئیں۔ مزید ٹریفک پولیس کو مقرر کردہ کرایوں سے زائد وصولی پر ٹرانسپورٹ مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی ہدایت کی گئی۔

Back to top button