بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

زمان پارک کے باہر قائم کی گئیں تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن مکمل

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر قائم کی گئیں تجاوزات کے خاتمے کیلئے کئے جانے والا آپریشن مکمل کر لیا گیا۔زمان پارک کے باہر تجاوزات ہٹانے کیلئے آپریشن گزشتہ روز شروع کیا گیا تھا جبکہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈی اے ) ٹاؤن آفس کی گاڑیوں اور عملے نے آپریشن میں حصہ لیا۔آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھاری مشینری کی مدد سے کینٹینر اور دیگر رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت کی تھی اور آپریشن زمان پارک انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا۔دوسری جانب آپریشن تجاوزات مکمل ہونے کے بعد دھرمپورہ پل سے مال روڈ اور جیل روڈ تک ٹریفک کھول دی گئی ہے۔

Back to top button