بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مریم نواز پی ڈی ایم کے دھرنے میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز پی ڈی ایم کے دھرنے میں شرکت کے لیے گزشتہ روز اسلام آباد پہنچ گئیں۔وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مریم نواز دھرنے میں مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی کریں گی۔

علاوہ ازیں وزیر داخلہ راا ثنا اللہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ریڈ زون میں ماضی میں بھی احتجاج ہوتے رہے ہیں، پی ڈی ایم کے کل ہونے والے احتجاج کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت لی جائے گی۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکمران اتحاد کی جانب سے عدلیہ پر ایک فرد کے سہولت کار کے طور پر کام کرنے کے بجائے اپنا اصل کردار ادا کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی خاطر دھرنا دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے  ملکہ الزبتھ کا انتقال، پاکستان میں ایک روزہ یوم سوگ کا اعلان
Back to top button