بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ڈی ایم کا دھرنا، رجسٹرار سپریم کورٹ کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

 پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے پرامن احتجاجی دھرنے کے اعلان کے بعد سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو سیکیورٹی صورتحال بریفنگ دی گئی جس میں اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن بھی موجود تھے، تاہم باخبر ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے اسپیشل برانچ کے اے آئی جی اور آپریشنز، سیکیورٹی اور ٹریفک کے ایس ایس پیز عدالت کے احاطے میں نہیں پہنچ سکے۔

اجلاس کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مناسب انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اسلام آباد پولیس کی جانب سے سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی تو سپریم کورٹ کے باہر مسلح افواج کی تعیناتی پر بھی غور کیا جا سکتا ہے، تاہم توقع ہے کہ سپریم کورٹ کے احاطے کی حفاظت کے لیے رینجرز کے نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری تعینات کی جا سکتی ہے۔

سیکیورٹی اس حد تک سخت کر دی گئی ہے کہ عدالت عظمیٰ کے احاطے میں روزانہ عدالتی کارروائی کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے علاوہ کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیے  بیرونی مداخلت سے متعلق دلیل سے مطمئن نہیں: سپریم کورٹ
Back to top button