بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں شام/رات کے اوقات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں شام/رات کے اوقات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور مظفرآباد سولہ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اور کراچی اٹھائیس، پشاور اکیس، کوئٹہ اٹھارہ، گلگت گیارہ اور مری دس ڈگری سینٹی گریڈ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، بارہمولہ، شوپیاں اور لیہہ میں ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر نو ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھبیس، لیہہ چار، پلوامہ اور شوپیاں گیارہ، اننت ناگ اور بارہمولہ دس ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  ملک سے بے دخل کیے جانے والے غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز
Back to top button