بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کی فوری بحالی کا امکان مسترد

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کے سبب صارفین کو مسلسل مشکلات کا سامنا ہے اور اب پی ٹی اے نے فوری طور پر سروس کھولنے کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

پی ٹی اے نے کہا ہےکہ ملک بھرمیں موبائل انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی معطل رہیں گی تاہم براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس بحال رہے گی۔پی ٹی اے کے مطابق موبائل انٹرنیٹ سروس کو تاحکم ثانی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزارت داخلہ نے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔پی ٹی اے کا کہنا ہےکہ وزارت داخلہ نے موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔

Back to top button